Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Ankabut Ayat 27 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﳞ
اٰیاتہا 69

Tarteeb e Nuzool:(85) Tarteeb e Tilawat:(29) Mushtamil e Para:(20-21) Total Aayaat:(69)
Total Ruku:(7) Total Words:(1120) Total Letters:(4242)
27

وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ جَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَ الْكِتٰبَ وَ اٰتَیْنٰهُ اَجْرَهٗ فِی الدُّنْیَاۚ-وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ(27)
ترجمہ: کنزالایمان
اور ہم نے اُسے اسحٰق اور یعقوب عطا فرمائے اور ہم نے اس کی اولاد میں نبوّت اور کتاب رکھی اور ہم نے دنیا میں اس کا ثواب اسے عطا فرمایا اور بےشک آخرت میں وہ ہمارے قرب ِخاص کے سزاواروں میں ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ: اور ہم نے اسے اسحاق اور یعقوب عطا فرمائے۔} یہاں  سے اللہ تعالیٰ نے مزید وہ انعامات بیان فرمائے جو اس نے اپنے خلیل حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو عطا فرمائے ،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ ہم نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو حضرت اسحاق عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جوکہ آپ کے بیٹے ہیں  اور حضرت یعقوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جو کہ آپ کے پوتے ہیں  عطا فرمائے اور ہم نے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد میں  نبوت اور کتاب رکھی کہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد جتنے حضرات نبوت کے منصب پر فائز ہوئے سب آپ کی نسل سے ہوئے اور کتاب سے توریت ، انجیل ، زبور اور قرآن شریف مراد ہیں ،مزید ارشاد فرمایا کہ ہم نے دنیا میں  اس کا ثواب اسے عطا فرمایا کہ انہیں  پاکیزہ اولاد عطا فرمائی ، نبوت ان کی نسل میں  رکھی ، کتابیں  اُن ا نبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو عطا کیں  جو اِن کی اولاد میں  ہیں  اور ان کو مخلوق میں  محبوب اور مقبول کیا کہ تمام مِلّتوں  اور دینوں  والے ان سے محبت رکھتے ہیں  اور ان کی طرف نسبت کو فخر جانتے ہیں  اور ان کے لئے دنیا کے اختتام تک درود پڑھا جانا مقرر کر دیا ، یہ تو وہ ہے جو دنیا میں  عطا فرمایااور بیشک وہ آخرت میں  بھی ہمارے خاص قرب کے لائق بندوں  میں  ہوں  گے جن کے درجے بہت بلند ہوں  گے ۔(مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۲۷، ص۸۹۰، خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۲۷، ۳ / ۴۴۹، جلالین، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۲۷، ص۳۳۷، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links