Qarz Ke Mutaliq Islami Taleemat

Book Name:Qarz Ke Mutaliq Islami Taleemat

میں بھلائی نہیں کرنی بلکہ اُن کی وفات کے بعد بھی اُن کے حقوق ادا کرنے ہیں۔  جن کے والدین زندہ ہیں، اللہ پاک اُنہیں اِیمان و عافیت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے، جن کے ماں باپ وفات پا چکے ہیں، اللہ پاک اُنہیں اپنے فوت شُدہ والدین کے بھی حقوق نبھانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

قرض کا مُعَاملہ بہت اَہَم ہے

پیارے اسلامی بھائیو!   قرض ہمارے مُعَاشرے میں پایا جانے والا بہت عام مُعَاملہ ہے۔ شاید ہی کوئی شخص ہو گا جس نے زِندگی میں کبھی قرض کا لَیْن دَین نہ کیا ہو۔ تقریباً سب ہی ضرورت کے تحت قرض لیتے یا دیتے رہتے ہیں۔

پِھر یہ مُعَاملہ جتنا عام ہے، اُتنا ہی اَہَم بھی ہے۔ قرض کی بنیاد پر مُعَاشرے میں بڑے بڑے فسادات بھی ہو جاتے    ہیں* لڑائیاں ہوتی ہیں*جھگڑے ہوتے ہیں*عزّتیں اُچھالی جاتی ہیں*بعض دفعہ تو قتل تک بھی نَوبَت پہنچ جاتی ہے۔  اِس لیے قرض کا مُعَاملہ  بہت اَہَم ہے، اِسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

اللہ پاک کی رحمت کا ایک نشان

آپ اِس پر ذرا یُوں غور فرمائیے! کہ قرآنِ کریم کی سب سے جو بڑی آیتِ کریمہ ہے، اُسے آیتِ مُدَایَنَہ کہتے ہیں۔ اِس آیتِ کریمہ میں قرض کے مُعَاملات ہی کو بیان کیا گیا ہے۔ اِس آیتِ کریمہ کا ایک حصّہ سنیے! ارشاد ہوا:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوْهُؕ- (پارہ:3، سورۂ بقرہ:282)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اے ایمان والو! جب تم