Book Name:Qarz Ke Mutaliq Islami Taleemat
شانِ رفاعی رحمۃُ اللہ علیہ ؛ 30روپے جبکہ فیضان سید احمد کبیر رفاعی ؛20روپے میںمکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سےقیمتاً طلب فرمائیں ۔خود بھی مطالعہ فرمائیں! اور دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
2فرامینِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم :(1): جو مریض کی عیادت کرتا ہے، وہ جَنَّت کے باغات میں بیٹھتاہے اور جب وہ مریض کے پاس سے اُٹھتا ہے تو 70 ہزار فرشتے رات تک اُس کے لیے دُعا کرتے ہیں۔([2]) (2):جو ثواب کی اُمِّید پر اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرے، اسے جہنم سے 70 سال کے فاصلے تک دُور کر دیا جائے گا۔([3])