Book Name:Qarz Ke Mutaliq Islami Taleemat
میں قر ضدا ر کو دشواری ہو اُسے چھوڑدواور چشم پوشی کرو، شاید اللہ پاک ہم سے چشم پوشی فرمائے ۔ تو اللہ پاک نے اُس سے فرمایا ، بے شک میں نے تجھے معاف کردیا ۔([1])
اللہ پاک ہمیں قرض دار کو مہلت دینے، اُس کے ساتھ آسانی اور نرمی سے پیش آنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قرض سے مُتَعَلِّق مَعْلُومات حاصِل کیجیے!
پیارے اسلامی بھائیو! اِس مُخْتصَر وقت میں چند روایات و احادیث میں نے سُنانے کی سَعَادت حاصِل کی، عرض ہے کہ قرض چونکہ ہمارا روز مرَّہ کا مُعامَلہ ہے، لہٰذا اِس کے مُتَعلِّق تفصیلی مَعْلُومات ضَرور حاصِل کر لینی چاہئے *بہارِ شریعت، حصہ:11 سے قرض کا بیان *مکتبۃُ المدینہ کی کُتُب: جنّت میں لے جانے والے اعمال *جہنّم میں لے جانے والے اعمال، جلد:1 سے قرض کے اَبْواب پڑھ لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت سارا عِلْمِ دین سیکھنا نصیب ہو گا۔ اللہ پاک توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:قافلہ
پیارے اسلامی بھائیو!علم دین حاصِل کرنے، دین و دنیا کی بھلائیاں پانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے!دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں