Book Name:Qarz Ke Mutaliq Islami Taleemat
عملی طور پر شرکت کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!دین و دُنیا کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام قافلہ بھی ہے۔
*نیکی کی دعوت دینا، اس راہ میں مشقت اُٹھانا سُنّتِ انبیاء ہے؛*دِین کا کام مشکلات اُٹھا کر، قربانیاں دے کر ہی ہوتا ہے*انبیائے کرام*صحابۂ کرام*نیک لوگ نیکی کی دعوت دینے کے لئے گھروں سے نکلتے*دور دُور علاقوں میں جاتے*ہجرت کرتے اور*مشقت اُٹھا کردِین کا پیغام عام کیا کرتے تھے*پہلوں کی قربانیوں ہی سے ہم تک دِین پہنچا ہے۔
عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی بھی اسی راہ پر ہے ؛*دُنیا بھر میں دِین کا پیغام عام کرنے کے لئے لاکھوں عاشقانِ رسول قافلے کی صُورت میں مُلْک مُلْک، شہر شہر، گاؤں گاؤں جا تے اور نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں* قافلوں کی بَرَکت سے کئی کافِر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو چکے ہیں*لاکھوں کی زِندگی میں نیکیوں کی بہار آئی ہے*الحمد للہ! 3 دِن، 12 دِن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے قافلے سَفَر کرتے رہتے ہیں۔
آپ بھی قافلے میں سَفَر کیا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! *بیماریاں دور ہوں گی *تنگدستیوں سے نَجات ملے گی* رزق میں بَرَکت نصیب ہو گی* دعائیں قبول ہوں گی * گھریلو ناچاقیاں ، ناجائز مقدمے بازیاں دور ہوں گی*نیک لوگوں کی صحبت ملے گی *سنتوں پر عمل کرنے، نیک بننے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن ملے گا* دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
بلکہ اب تو ماہِ قافلہ جاری ہے۔یعنی مرکزی مجلس شوریٰ کی طرف سے ماہِ نومبر کو ماہِ