Book Name:Qarz Ke Mutaliq Islami Taleemat
تسلّی آمیز لہجے میں کہا، بھائی ! ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے اِس پر مایوس کیوں ہوتے ہیں، اللہ پاک شفا عطا فرمانے والا ہے، مسافِر کی دُعا اللہ پاک قبول فرماتاہے آپ قافلے میں سفر کیجیے اور اِس دَوران والِدہ کے لیے دعا بھی مانگئے۔ مُبَلِّغ اسلامی بھائی کی دِلجوئی بھری گفتگو کے نتیجے میں غمزدہ نو جوان نے قافلے میں سفر کیا، دورانِ سفر والِدہ کے لیے خوب دُعا مانگی۔جب گھر لَوٹا تو یہ دیکھ کر اُس کی خوشی کی اِنتِہا نہ رہی کہ قافلے کی بَرَکت سے اُس کی والدہ کی آنکھوں کا نُور واپَس آ چکا تھا۔
لوٹنے رَحْمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سنَّتیں قافلے میں چلو
چشمِ بینا ملے سُکھ سے جینا ملے پاؤ گے راحتیں قافلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا فیضان عام کرنے میں مَصْرُوف ہے، دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: Darul Ifta Ahlesunnat(دار الافتاء اہلسنت)۔اس ایپلی کیشن میں آپ کو ملیں گے :درجنوں مذہبی اور معاشرتی، معاشی سوالات کے تحریری فتاویٰ، مثلًا: *عقائد کے مُتَعَلِّق *وضو، غسل اور ناپاکی کے احکام *نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ کے مُتَعَلِّق مسائل*وراثت کے مُتَعَلِّق مسائل *قرآن وحدیث کی روشنی میں مفتیانِ دعوتِ اسلامی کے اہم تربیتی اور معلوماتی ویڈیو کلپس اور بیانات *بے شمار مذہبی پہلوؤں پر ر اہنمائی کرتے مختلف آرٹیکلز(Articles) اور کتابیں *مفتیانِ کرام کے مختلف علمی ،