Qarz Ke Mutaliq Islami Taleemat

Book Name:Qarz Ke Mutaliq Islami Taleemat

واپس لوٹا دیں۔ اگر بالفرض کسی سبب سے انتظام نہ ہو سکے تو چاہیے  کہ قرض خواہ سے مِل کر اپنا عذر بیان کریں، اور مہلت لے لیں۔ ہمارے ہاں جیسے لوگ دَھکے کھلاتے رہتے ہیں*صبح لے لینا*شام کو لے لینا*حالانکہ قرض لوٹانے کی طاقت ہوتی ہے*رقم موجودبھی ہوتی ہے، پِھر بھی خوامخواہ ٹَال مَٹول کرتے رہتے ہیں۔ یادرکھیے! قرض میں بلاوجہ تاخِیر کرنا گُنَاہ ہے  اور اس تاخِیْر کا گُنَاہ اُس وقت تک لکھا جاتا رہے گا، جب تک قرض لوٹا نہیں دیا جاتا۔حدیثِ پا ک میں ہے:جو قرض دار قدرت کے باوجود اپنے قرض دينے والے کو ٹالے،تو اللہ پاک ہر دن اور رات میں اس پر گناہ لکھتا ہے۔([1])

6 کاموں میں جلدی کرو

عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے مگر 6 کاموں میں جلدی کرنا شیطان کی طرف سے نہیں  بلکہ (ان کاموں میں جلدی کرنا ضَروری  ہے): (1):  نماز کا وقت ہو جائے تو نماز میں جلدی کرنا (2): مہمان آئے تو اُس کی مہمان نوازی کرنا (3): کسی کے مرنے پر کفن دفن میں جلدی کرنا (4): بیٹی بالغ ہو  جائے تو اُس کی شادِی میں جلدی کرنا (5): قرض کی ادائیگی کا وقت آجائے تو اُسے جلدی جلدی ادا کرنا (6):  گُنَاہ ہو جائے تو توبہ میں جلدی کرنا۔ ([2])

مرنے سے پہلے قرض چُکا دیجیے!

پیارے اسلامی بھائیو!  ہماری کوشش رہنی چاہیےکہ جیتے جی جتنا قرض ہم پر ہے، حساب لگا کر جلد از جلد چُکا دیں۔ اللہ پاک کے آخری نبی، مُحَمَّدِعربی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  


 

 



[1]...شعب الایمان،باب فی ان یحب...الخ، فصل فی احسان...الخ، جلد:7، صفحہ:530، حدیث:11232۔

[2]...الروض الفائق ، المجلس الثالث عشر فی ذکر جہنم ، باب صفۃ الفقیر ، صفحہ:86۔