Book Name:Qarz Ke Mutaliq Islami Taleemat
قافلہ کے طور پر منانے کا اِعْلان کیا گیا ہے۔
قافلہ دِینی کام ہے، نیکی کا کام ہے، نیک کام کرتے ہی رہنا چاہیے، البتہ! اس مہینے میں خصوصیت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ قافلے سَفَر کر رہے ہیں۔ آپ بھی اِس میں بھرپور حصّہ لیجیے! خُود قافلے کے مُسَافِر بنیے! اپنے بیٹوں، بھائیوں، رشتے داروں اور دوستوں وغیرہ کو بھی اس کی ترغیب دِلا کر سَفَر کروائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! نیکی کی دعوت دینے کا ثواب ملے گا۔
بارہ مَہ کیلئے تیس دن کیلئے بارہ دن دے ہی دیں قافِلے میں چلو
سنّتیں سیکھنے تین دن کیلئے ہر مہینے چلیں قافِلے میں چلو
یاخدا ہر گھڑی رٹ ہو عطارؔ کی قافِلے میں چلیں قافِلے میں چلو
آئیے ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار سنتے ہیں:
حیدر آباد(پاکستان) میں دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغ نے ایک نوجوان کو قافلے کی دعوت پیش کی جس پر وہ غصہ ہوکرکہنے لگے، آپ لوگ کسی کی پریشانی کا خیال بھی فرمایا کریں، میری والِدہ کی آنکھوں کا آپریشن ڈاکٹروں نے غلط کردیا جس کی بِناء پر اُن کی بینائی چلی گئی، ہمیں اس قدر پریشانی ہے اور آپ کہتے ہیں، قافلے میں سفر کرو۔ مُبَلِّغ اسلامی بھائی نے ہمدردانہ اندازمیں دعادیتے ہوئے کہا، اللہ پاک!آپ کی والِدہ کو شِفا عطا فرمائے۔ڈاکٹرکیا کہہ رہے ہیں ؟وہ بولے، ڈاکٹرز کہتے ہیں، اب امریکہ لے جاؤ گے تب بھی عِلاج ممکن نہیں۔ یہ کہتے ہوئے اُس کی آواز بھر آئی۔ مُبَلِّغ نے بڑی محبّت سے اسکی پیٹھ تھپکتے ہوئے