Qarz Ke Mutaliq Islami Taleemat

Book Name:Qarz Ke Mutaliq Islami Taleemat

بیان ہے۔  ہمیں قرض دینے کی بھی عادَت بنانی چاہئے۔ جس کو اللہ پاک نے توفیق بخشی ہو، چاہیے کہ لوگوں کو قرض دیا کرے۔

سب سے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: معرا ج کی رات میں نے جنّت  کے دروازے پر لکھا دیکھاکہ صَدَقہ کاثواب 10گُناہے اور قر ض کا 18گُنا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کتنی پیاری روایت ہے، ایک طرف صَدَقہ ہے، دوسری طرف قرض دینا ہے۔ مثال کے طور پر بندہ غریب تھا، ہم نے اُسے بطور صدقہ 500 روپیہ دے دیا۔ اِس کا بھی بہت ہی ثواب ہے۔ صدقے کے ثوابات کی گنتی مشکل ہے۔ دوسری طرف یہ کہ ہم کسی کو 500 روپیہ بطور قرض دیتے ہیں۔ جنّت کے دروازے پر لکھا ہے: صدقے کا ثواب 10 گُنَا ہے تو قرض دینے کا ثواب 18 گُنَا ہے۔

ہمیں بھی چاہیے کہ لوگوں کو قرض دیا کریں! ہمارے ہاں اِس تَعَلُّق  سے بھی لوگ بےتوجہی اور کنجوسی کا مظاہَرہ کرتے ہیں۔ اللہ پاک نے دیا ہے، رقم موجود بھی ہے، حاجت مند قرض مانگ بھی رہا ہے، ہم دے بھی سکتے ہیں اِس کے باوُجُود نہیں دیتے۔ اللہ پاک ہمیں بڑا دِل نصیب کرے۔ لوگوں کو قرض دینا چاہئے۔

صَدَقے کا ثواب

حدیثِ پاک میں ہے:جو کسی مسلمان کو 2مرتبہ قرض دیتا ہے، اُسے دونوں مرتبہ دیئے جانے والے قر ض کے بدلے اتنی ہی رقم ایک مرتبہ صَدَقہ کرنے کا ثواب ملتا ہے۔([2])


 

 



[1]...ابن ماجہ، کتاب الصدقات، باب القرض، صفحہ:389، حدیث:2431۔

[2]...ابن ماجہ، کتاب الصدقات، باب القرض، صفحہ:389، حدیث:2430۔