Book Name:Andhay Sheeshon Mein Chamka Hamara Nabi
والا تھا۔ حضرت ثُمامَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمسلمان ہونے سے پہلے مُسَیْلِمَہکذّاب کی طرف مائِل تھے، اُسے نبی مانتے تھے، ایک مرتبہ اُس کے قاصِد بن کر مدینے بھی آئے تھے۔
اب یہاں کمال دیکھیے! حضرت ثُمامَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے جب تک دیکھا نہیں تھا، تب تک مُسَیْلِمَہکذّاب کو نبی مانے بیٹھے تھے، جب پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری ادائیں دیکھیں، قریب سے دِیدارِ پاک کا شرف پایا تو کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے۔
اِس سے پتا چلتا ہے؛ پیارے نبی، آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا چہرۂ پاک، حُسْنِ مقدَّس اور پیاری پیاری ادائیں خُود آپ کی شانِ خَتْمِ نبوت کی دلیل تھیں، جب حضرت ثُمامَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے یہ ادائیں دیکھیں تو سمجھ گئے کہ مُسَیْلِمَہکذّاب بدبخت جھوٹا ہے، خَتْمِ نبوت کا تاج تو اِن پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سرِ پاک پر سج چکا ہے۔
تری صُورت، تری سیرت زمانے سے نِرالی تری ہر ہر ادا پیارے دلیلِ بےمثالی ہے([1])
وضاحت:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! آپ کی صُورتِ پاک، سیرتِ پاک سب سے نِرالی ہے، آپ کی ہر ہر ادا خُود اِس بات کی دلیل ہے کہ آپ بےمثل و بےمثال ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مُبَلِّغِ اعظم ہیں، آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وہاں نبی بن کر تشریف لائے، جہاں صدیوں سے کوئی نبی تشریف لائے ہی نہیں تھے۔ کمال یہ ہے کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پَسْتی کے