Andhay Sheeshon Mein Chamka Hamara Nabi

Book Name:Andhay Sheeshon Mein Chamka Hamara Nabi

نبی،مولائے کُل:سب کے آقا، سب کے مولا جنہوں نے غُبارِ راہ کو رَشْکِ طُور بنا دیا۔

اندھے شیشوں میں چمکا ہمارا نبی

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کتنی پیاری بات لکھتے ہیں:

سب چمک والے اُجلوں میں چمکا کیے   اندھے شیشوں میں چمکا ہمارا نبی([1])

اس شعر کو ذرا تَوَجُّہ سے سمجھیے! اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے بڑی گہری بات کہی ہے: مثال کے طور پر ایک آئینہ ہے، اُس پر گَرد پڑ گئی، سال دو سال گُزر گئے، اُس آئینے پر گَرد یونہی پڑی رہی، جَمْ گئی، وہ آئینہ بہت میلا کُچَیلا ہو جائے گا لیکن اب بھی وہ آئینہ ایسا ہے کہ اُس کو صاف کریں گے، گیلا کپڑا لگائیں گے، اچھے طریقے سے اُس کی صفائی کریں گے تو وہ پِھر پہلے کی طرح چمک جائے گا۔ دوسری طرف ایک آئینہ ہے، اُس کے پیچھے سے رنگ اُتر گیا، اُس پر زنگ چڑھ گیا، اب اُس کو جتنا مرضی رگڑیں، جتنا مرضِی صاف کریں، وہ پہلے جیسا چمکدار نہیں ہو گا۔

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرما رہے ہیں: پہلے جو انبیائے کرام علیہمُ السَّلام تشریف لائے، وہ جن کی طرف بھیجے گئے، وہ پہلے سے چمک والے تھے، دیکھیے! *حضرت موسیٰ علیہ السَّلام بنی اسرائیل کی طرف نبی بنا کر بھیجے گئے، بنی اسرائیل نبیوں کی اَوْلاد تھے، اللہ  پاک پر بھی ایمان رکھتے تھے، نبیوں کو بھی مانتے تھے *حضرت یوشع علیہ السَّلام بنی اسرائیل کے نبی ہیں *حضرت داؤد علیہ السَّلام بنی اسرائیل کے نبی ہیں *حضرت سلیمان علیہ السَّلام بنی اسرائیل کے نبی ہیں *حضرت زکریا علیہ السَّلام *حضرت یحییٰ علیہ السَّلام بنی اسرائیل کے نبی ہیں *حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام بھی بنی اسرائیل کے نبی ہیں، یہ لوگ نبیوں کی اَوْلاد تھے، اللہ  پاک


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:140۔