Book Name:Andhay Sheeshon Mein Chamka Hamara Nabi
اب تک *لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں*تقریبًا لاکھوں لاکھ افراد کی امداد کی جا چکی ہے*کئی ہزار گھروں کی تعمیر کی جا چکی ہے*ہزاروں خون کی بوتلیں عطیہ کی جا چکی ہیں ۔
دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم
اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ ! مری جھولی بھر دے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آپ بھی دین کے اس کام میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجیے! نیکی کی دعوت دینے کی عادَت بنائیے! *ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیا کیجیے! *12 دِینی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا کیجیے! *ایک بہت اَہَم دِینی کام: قافلہ ہے۔ اسے اگر ہم مضبوط تھام لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا، آخرت کی بہت بھلائیاں نصیب ہوں گی۔
* قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے *سنتیں سکھائی جاتی ہیں *تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے *قافلے کی بَرَکت سے دُعائیں پُوری ہونے *مشکلات ٹلنے *بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں *ایسا بھی ہوا کہ قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لیے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کرم فرمایا، خواب میں تشریف لائے اور شرکائے قافلہ کو دیدار کا جام پلا دیا۔
ہم قافلے میں سَفَر کریں، کیا معلوم ہم پر بھی کرم ہو جائے۔ کم از کم ہر ماہ 3 دِن کے