Book Name:Andhay Sheeshon Mein Chamka Hamara Nabi
بگڑیاں بن جاتی ہیں۔ مولانا حَسَن رضا خان صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ لکھتے ہیں نا؛
مَقْبُول ہیں اَبْرو کے اِشارے سے دُعائیں کب تیر کماندارِ نبوت کا خطا ہو([1])
یعنی محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اَبْرُو (بَھووں)مبارَک کا بَس اِشارہ ہی ہو جائے تو دُعائیں پُوری ہو جاتی ہیں، یہ وہ مُقَدَّس تِیر ہے جو کبھی خطا کھاتا ہی نہیں ہے۔
غور فرمائیے! جب رسولوں کے تاجدار صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے لیے دُعا فرمائیں گے تو کیونکر بگڑیاں نہیں بنیں گی، اِس لیے ہمیں چاہئے کہ درودِ پاک کی عادَت بنائیں، خصوصًا شبِ جمعہ (یعنی جمعرات و جمعہ کی درمیانی رات) اور جمعہ کے دِن کَثْرت سے درود شریف پڑھا کریں۔ اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔
حکمِ حق ہے پڑھو! درود شریف چھوڑو مت غافِلو! درود شریف
پڑھ کے ایک بار، پاؤ دس رحمتیں خُوب سَودا ہے لو! درود شریف
خُود خُدا بھیجتا ہے اُن پر درود تم بھی بھیجا کرو! درود شریف
آخرت کے سفر کو اے بیدلؔ! نَوشتَہ تم لے چلو! درود شریف([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([3])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے