Andhay Sheeshon Mein Chamka Hamara Nabi

Book Name:Andhay Sheeshon Mein Chamka Hamara Nabi

کرنے میں لگ جانا چاہئے۔

یومِ دعوتِ اسلامی

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ ! آج کے اِس فتنوں بھرے دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی تنظیم ہے۔

اَلحمدُ لِلّٰہ ! 2 ستمبر آنے والا ہے۔ ہر سال 2 ستمبر کو یومِ دعوتِ اسلامی دُھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔

یومِ دعوتِ اسلامی کا جشن ہے گھر گھر    مصطفے کے دیوانے، کیوں نہ جھو میں خوش ہو کر

ہم کو دعوتِ اسلامی کا ہے دیا ماحول       تیرا شکر ادا کیوں کر ہو خُدائے بحر و بر!

آؤ دعوتِ اسلامی پلائے گی پیاسو! اُلفت مُحَمَّد کے خوب جام بھر بھر کر

جس کو دعوتِ اسلامی خُدا نے دی عطّاؔر   خوش نصیبی ہے اُس کی ہے بڑا وہ بختاور

دعوتِ اسلامی کب بنی

*شیخ طریقت، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ نے ستمبر 1981ء میں دعوتِ اسلامی کا آغاز فرمایا *آپ نے یہ مَدَنی مقصد اپنایا کہ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے پھر اس مَدَنی مقصد کو لے کر آپ نے نہ دِن دیکھا نہ رات، مسلسل کوشش کرتے چلے گئے، کرتے چلے گئے، یہاں تک کہ اللہ  پاک کے کرم اور اُس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نَظْرِ عِنَایت سے، اولیائے کرام کے فیضان سے دعوتِ اسلامی کا دِینی پیغام دُنیا بھر میں عام ہو گیا۔

اَلحمدُ لِلّٰہ ! امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کی مسلسل کوششوں سے *جو بے نمازی تھے