Andhay Sheeshon Mein Chamka Hamara Nabi

Book Name:Andhay Sheeshon Mein Chamka Hamara Nabi

شہروں سے بڑھ کر محبوب ہو گیا ہے۔

اُن کے جلووں میں ہیں وہ دلچسپیاں       جو وہاں پہنچا، وہیں کا ہو گیا([1])

دِل مُنَوَّر ہو گئے

پیارے اسلامی بھائیو! رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اَخْلاق، آپ کی عادات، آپ کے مبارَک انداز کیسے پیارے، کیسے نِرالے، کیسے دِل نشین تھے، حضرت ثُمامَہ بن اُثَال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے صِرْف آپ کی ادائیں دیکھیں، 3 دِن تک اَخْلاقِ کریمہ کو محض دُور کھڑے دیکھتے ہی رہے، اِسی کا اتنا اَثَر ہوا کہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے۔

کیا کشش تھی سرورِ عالَم کے حُسْنِ پاک میں

سینکڑوں کُفّار کو دَم میں مسلماں کر دیا

ہو گئی کافُور ظلمت، دِل مُنَوَّر ہو گئے

جس   طرف     بھی    اُس    نے    اپنا     رُوئے   تاباں    کر      دیا([2])

الفاظ معانی: ظُلْمت کافُور ہونا: اندھیرا مٹ جانا۔ رُوئے تاباں: روشن، چمکدار، نُور برساتا چہرہ۔

ہر ادا دَلیلِ خَتْمِ نبوت

پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ایک بڑی خوبصُورت اور ایمان افروز نکتے کی بات ہے، مُسَیْلِمَہکذّاب جو نبوت کا جھوٹا دعویدار تھا، اُس نے پیارے محبوب صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ظاہِری زندگی مبارَک ہی میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کر دیا تھا۔ یہ کذّاب بھی یَمَامَہ کا رہنے


 

 



[1]... ذوق نعت،صفحہ:35۔

[2]... قبالۂ بخشش،صفحہ:19۔