Aala Hazrat Ki Wasiyatein

Book Name:Aala Hazrat Ki Wasiyatein

کی اعلیٰ حضرت سے محبّت کا ہی فیضا ن ہے کہ اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی رضویات پر کام کرنے کی سعادت حاصِل کر رہی ہے۔دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی شعبے المدینۃُ العلمیہ  میں باقاعدہ رضویات پر کام کرنے کے لیے ایک شعبہ   ؛ شعبہ کتب اعلیٰ  حضرت  قائم  ہے جس کے تحت اب تک  اعلیٰ حضرت کی تقریبا 19 کتب و رسائل منظرِ عام پر آچکی ہیں۔اس کے علاوہ I.Tڈیپارٹمنٹ کی طرف سے 2 ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں(1):پہلی ایپلی کیشن؛فتاویٰ رضویہ Fatawa Razwia  ہے٭جس میں فتاوٰی رضویہ کی تمام جلدیں شامل ہیں اور ہر جلد کے تحت رسائل اور موضوعات کی مختصر فہرست ٭فتاوٰی رضویہ کے تمام رسائل کی علیحدہ فہرست ٭ ایڈوانس سرچ (Advanced Search) کا فیچر٭  اور اپنی پسندیدہ بات کو  نوٹ کرنے کا  فیچر بھی شامل ہے (2):   دوسری ایپلی کیشن ؛کلامِ رضا Klam-e-Raza۔جس میں امامِ اہلسنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا مشہورِ زمانہ نعتیہ مجموعہ حدائقِ بخشش کو حروفِ تہجی کی ترتیب پر شامل کیا گیاہے ٭اس ایپلی کیشن میں اپنے مطلوبہ کلام کو سرچ (search) کرنے ٭مخصوص کلاموں کو آڈیو (Audio) وڈیو(Vedio) میں سننے دیکھنے ٭اور پسندیدہ کلاموں کو فیورٹ(Favorite) کر کے الگ سے مخفوظ کرنے کی سہولت موجود ہے٭اس ایپلی کیشن میں مَدَنی چینل (Madani Chanal) کے پروگرام نغماتِ رضا (جس میں حدائقِ بخشش کے منتخب کلاموں کی شرح بیان کی گئی ہے اس) کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

اللہ  کی نِعمت ہے، یہ دعوتِ اسلامی  آقا کی عِنایت ہے، یہ دعوتِ اسلامی

فیضانِ رضا ہے اور یہ غوث کا فیضاں ہے خواجہ کی حِمایت ہے، یہ دعوتِ اسلامی([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...وسائلِ فردوس، صفحہ:44، 45 ملتقطاً۔