Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
اسے باندھنے سے دائمی نزلہ نہیں ہوتا ، اگر ہوتا بھی ہے تو اس کے اثرات کم ہوتے ہیں۔ عِمَامَہ شریف کا شملہ حرام مغز کو موسمی اثرات مثلاً سردی گرمی وغیرہ سے تحفظ فراہم کرتا اور سرسام ( یعنی دِماغ کے ورم ) کے مَرَض کے خطرات میں کمی لاتا ہے۔ ( [1] )
لباس اپنا سنّت سے آراستہ ہو عمامہ ہو سر پر سجا یاالٰہی ! ( [2] )
* نیک عمل نمبر62 کے مُطابِق ہر پیر شریف ( یا پھررہ جانے کی صُورَت میں کسی بھی دن ) کا روزہ رکھنا معدے کی تکالیف اور بیماریوں میں مفید ہے کہ روزہ رکھنے سے نظامِ ہضم بہتر ، شوگر لیول ، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اِعْتِدَال رہتا ہے ، مزید یہ کہ دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں رہتاکیونکہ روزے کے دوران خون کی مِقْدَار میں کمی ہو جاتی ہے اور دل کو انتہائی فائدہ مند آرام پہنچتا ہے۔ روزے سے جسمانی کِھچاؤ ، ذہنی تناؤ ، ڈِپریشن اور نفسیاتی اَمْرَاض کا خاتمہ ہوتا ، موٹاپے میں کمی اور اِضافی چربی خَتْم ہو جاتی ہے۔روزہ رکھنے سے بے اولاد خواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ ( [3] )
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمال
پیارے اسلامی بھائیو ! یہ مختصر طَور پر نیک اَعْمَال کے دُنیوی فائدے بیان ہوئے ، ورنہ نیک اَعْمَال کی برکتیں گننے لگیں تو ہم گن نہیں سکیں گے ، اَلْحَمْدُ للّٰہ ! نیک اَعْمَال اپنانے کی دُنیا میں بھی بےشمار برکتیں ہیں اور آخرت میں بھی بےشُمار برکتیں ہیں۔ لہٰذا عملی طَور پر نیک اَعْمَال اپنا لینے کی نِیّت فرما لیجئے ! آئیے ! ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں :