Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

نماز کے دُنیوی فائدے

72 نیک اَعْمال میں سے دوسرا نیک عَمَل ہے : کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں جماعت سے ادا کیں ؟

نماز تو دُنیوی و اُخْروی کامیابیوں کی کنجی ہے۔ نماز پڑھنے کے اُخْروِی فوائد جو ہیں ، وہ تو ہیں ، دُنیوی فوائد بھی اتنے زیادہ ہیں کہ ان کی گنتی نہیں ہو سکتی۔

 ( 1 ) : نماز کے معاشرتی فائدے

 * نماز ایک شُکْر ہے اور شُکر کی برکت سے نعمتوں میں اِضافہ ہوتا ہے * نماز ہر مسلمان پر فرض ہے ، جو پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ ادا کرنے کی عادَت بنا لے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! فرض شناس ہو جائے گا * لاپرواہی * سستی * اور کاہِلی کی آفت سے بچنے میں کامیاب ہو جائے گا * جدید سائیکالوجی  ( عِلْمِ نفسیات )  کے مطابق کسی بھی کام میں کامیابی کے لئے مضبوط قُوَّتِ ارادی  نہایت ضروری ہے ، جس کی قُوَّتِ ارادی مضبوط نہ ہو ، اس کا حال ایسا ہی ہوتا ہے کہ

ارادے باندھتا ہوں ، سوچتا ہوں ، توڑ دیتا ہوں  کہیں ایسا نہ ہو جائے ، کہیں ویسا نہ ہو جائے

یعنی جس کی قُوَّتِ ارادی مضبوط نہ ہو ، وہ ڈانواں ڈول ہی رہتا ہے ، اس لئے قُوَّتِ ارادی کوکامیابی کی بنیادی شرط قرار دیا جاتا ہے ، نماز کا یہ ایک بہترین دُنیوی فائدہ ہے کہ اس نیک عمل کی برکت سے قُوَّتِ ارادی بہت مضبوط ہو جاتی ہے * اور نماز کا ایک بہت ہی اَہَم فائدہ؛ یہ کہ نماز ایک حِفَاظتی حِصَارہے ، دوائیاں 2 قسم کی ہوتی ہیں ، ایک سادہ دوائی جو بیمار کی بیماری کو ختم کرتی ہے اور ایک ویکسین ( Vaccine )  ہوتی ہے ، یہ بیماری کو ختم بھی