Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

کے صدقے اُن کی بیٹی کو دُنیا میں شفا بھی ملی اور آخرت میں جنّت کی بشارت بھی دے دی گئی۔ سُبْحٰنَ اللہ !

اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : اَلْبِرُّ لَا یَبْلٰی وَ الْاِثْمُ لَا یُنْسٰی وَ الدَّیَّانُ لَایَمُوْتُ  فَکُنْ کَمَا شِئْتَ کَمَاتُدِیْنُ تُدَانُ  یعنی نیکی کبھی پُرانی نہیں ہوتی ، گناہ کبھی بھلایا نہیں جاتا ، بدلہ دینے والے  ( یعنی اللہ پاک )  کو کبھی موت نہ آئے گی ، پس جو چاہو بن جاؤ ! جیسا کرو گے ، ویسا بھرو گے۔ ( [1] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! کتنے خُوبصورت الفاظ ہیں ، دِل پر نقش کر لینے کے لائق ہیں ، کوشش کر کے ہم ان مبارک الفاظ کو یاد کر کے دِل میں بٹھالیں : * اَلْبِرُّ لَا یَبْلٰی نیکی کبھی پُرانی نہیں ہوتی * وَ الْاِثْمُ لَایُنْسٰی گُنَاہ کبھی بھلایا نہیں جاتا * وَالدَّیَّانُ لَایَمُوْتُ بدلہ دینے والے  ( اللہ پاک  ) کو کبھی موت نہ آئے گی * فَکُنْ کَمَا شِئْتَ  پس جو چاہو بن جاؤ ! * کَمَاتُدِیْنُ تُدَان جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔

نیک اَعْمَال کے دُنْیَوِی فائدے

اے عاشقانِ رسول ! واقعی حقیقت ہے ، نیکی کبھی پُرانی نہیں ہوتی۔ایک ہے نیک اَعْمَال کا اُخْروِی اَجْر و ثواب ، اُس کی تو کیا ہی شان ہے ، اللہ پاک نے نیک اَعْمَال کرنے والے مسلمانوں کے لئے ایسی نعمتیں تیار فرما رکھی ہیں ، جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا ، نہ کسی کان نے سُنا ، نہ کسی دِل میں اُن کا گمان گزرا ، اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ لَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُۘ     ( پارہ : 14 ، سورۂ نحل : 41 )

ترجَمہ کنز الایمان : اور بے شک آخرت کا ثواب بہت بڑا ہے۔


 

 



[1]... مصنف عبدالرزاق ، کتاب الجامع ، جلد : 10 ، صفحہ : 189 ، حدیث : 20430۔