Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
رکھئے بلکہ سوچئے : اللہ پاک نے یہ نعمت عطا کی ، نعمت کی نسبت اپنی طرف نہیں ، اللہ پاک کی طرف کیجئے۔ امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : * نعمت کے ساتھ نیکی کا ارادہ کرنا دِل کا شکر ہے۔ * زبان سے اللہ پاک کی حمد وثنا کرنا زبان کا شکر ہے۔ * اللہ کریم کی دی ہوئی نعمت کو عِبَادت میں خرچ کرنا ، اس کو گُنَاہ میں استعمال ہونے سے بچانا باقِی اعضا کا شکر ہے۔ ( [1] )
مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاببہارِ شریعت جلد : 3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خریدئیے اور پڑھئے۔ سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔
الفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خدا چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو
گر مدینے کا غم چاہئے چشمِ نَم لینے یہ نعمتیں قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد