Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

اللہ پاک ہمیں بھی توفیق نصیب فرمائے۔ * اللہ پاک نے اَوْلاد کی نعمت سے نوازا ہے ،  اب سے 2 نفل زیادہ پڑھنا شروع کردیں * صدقہ پہلے کرتے ہیں ، اب صدقے کی رقم بڑھا دیں * 1 پارہ تلاوتِ قرآن کرتے ہیں ، 2 کرناشروع کر دَیں * بچے کے نام کی نیکیاں کرنا شروع کریں تاکہ اللہ پاک اس دُنیا میں بھی ہماری اَوْلاد کی حِفَاظت فرمائے ، ہماری اَوْلاد کو ہمارے حق میں نیک بنائے اور آخرت میں بھی ان کو سرخرو فرمائے۔

عمل کا ہو جذبہ عطا یاالٰہی !                  گُناہوں سے مجھ کو بچا یاالٰہی !

میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت       ہو توفیق ایسی عطا یاالٰہی !

میں پڑھتا رہوں سنتیں ، وقْت ہی پر        ہوں  سارے  نوافِل  ادا  یاالٰہی ! ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ نے آج کے اس پُر فتن دور میں نیک اَعْمَال کا پابند بننے کے لئے بہت پیارا اور انمول نسخہ عطا فرمایا ہے؛اسلامی بھائیوں کے لئے 72 نیک اَعْمَال ، اسلامی بہنوں کے لئے 63 نیک اَعْمَال ، طلبۂ کرام کے لئے 92 نیک اَعْمَال۔ آئیے ! اِن نیک اَعْمَال میں سے چند ایک کے دُنیوی فائدے سنتے ہیں :

اچھی نیت کے تین دُنیوی فائدے

72 نیک اَعْمَال میں پہلا نیک عَمَل ہے : کیا آج آپ نے کچھ نہ کچھ جائِز کاموں سے پہلے کم از کم ایک اچھی نیت کی ؟

اچھی نیت کے اُخْروِی لحاظ سے تو فائدے ہی فائدے ہیں ، دُنیوی لحاظ سے بھی اس


 

 



[1]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 102۔