Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
ٹٹولا تو یہ کوئی انسانی بدن تھا ، اس نے اِبْنِ جُدْعان کو آواز دی ، اِبْنِ جُدْعان ابھی زِندہ تھا ، پڑوسی نے اپنے مُحْسِن کی مدد کی اور اسے غار سے نکال کر گھر لے آیا ، گھر آ کر اس نے پوچھا : اے اِبْنِ جُدْعان ! تم وہاں غار میں تقریباً ایک ہفتہ بند رہے ، اتنے دِن بغیر کھائے پئے تم زِندہ کیسے رہے ؟ اِبْنِ جُدْعان بولا : اندھیرا بہت تھا ، مجھے کچھ دکھائی تو نہیں دیا ، البتہ روزانہ میرے منہ کے قریب دُودھ کا ایک پیالہ آتا ، میں اسے پی لیتا تھا ، اسی کے سہارے زِندہ رہا مگر پچھلے 2 دِن سے نہ جانے کیوں دودھ کا پیالہ آنا بند ہو گیا تھا۔پڑوسی بولا : میں سمجھ گیا ، تم نے مجھے اُونٹنی تحفے میں دِی تھی ، 2 دِن پہلے تمہارے بیٹے وہ اُونٹنی مجھ سے واپس لے گئے۔ تمہاری دِی ہوئی اُونٹنی کا دودھ ہم غریب یہاں پیتے تھے ، اس کا بدلہ تمہیں وہاں غار میں مِل رہا تھا۔
مجھے ایسے عمل کی دے توفیق کہ ہو راضی تری رضا یاربّ ! ( [1] )
اے عاشقانِ رسول ! یہ ہے نیک اَعْمَال کا دُنْیَوِی فائدہ ، ہم جو بھی نیک عَمَل کرتے ہیں ، وہ کبھی بُھلایا نہیں جاتا ، نیکی بُرے وقت میں کام آ ہی جاتی ہے۔اس لئے ہمیں نیک اَعْمَال بجا لاتے ہی رہنا چاہئے۔
نیک اَعْمَال کے اور بھی بہت سارے دُنیوی فائدے ہیں ، مثلاً * نیک اَعْمَال کی برکت سے دُشمنوں سے حفاظت کی جاتی ہے * نیک اَعْمَال کی برکت سے زمین و آسمان کی برکتیں نصیب ہوتی ہیں * نیک اَعْمَال کی برکت سے غربت و محتاجی سے نجات ملتی ہے * نیک اعمال کی برکت سے اللہ پاک کی خاص مدد و نُصْرت نصیب ہوتی ہے * نیک اَعْمَال کی برکت سے