Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

کے حق میں زحمت تھی۔

اگر ہم اچھی نیتوں کی عادَت بنا لیں تو اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دُنیا میں ملنے والی نعمتیں ، کامیابیاں زحمت بننے سے محفوظ ہو جائیں گی۔دیکھئے ! دُنیا کے لئے کمایا گیا مال آخرت میں ہلاکت کا سبب ہے ، اگر ہم مال کمانے میں اچھی نیت کر لیں تو یہی مال آخرت میں نجات کا ذریعہ بن جائے گا۔

یہ اللہ پاک کے راستے میں ہے

معجمِ صغیر کی روایت ہے : ایک دن صبح سویرے حضور سیِّدِ عالَم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کے ساتھ تشریف فرما تھے کہ ایک طاقتور اور مضبوط جسم والا نوجوان روزگار کے لئے کہیں جاتے ہوئے وہاں سے گزرا ، صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان   نے اسے دیکھ کر کہا : کاش ! اس کی جوانی اور طاقت اللہ پاک کی راہ میں صرف ہوتی۔اس پر  رحمتِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : ایسا مت کہو ! کیونکہ اگر وہ محنت و کوشش اس لئے کرتا ہے کہ خود کو سوال کرنے سے بچائے اور لوگوں سے بے پروا ہو جائے تو وہ یقیناً اللہ پاک  کی راہ میں ہے اور اگر وہ اپنے ضعیف والدین اور کمزور اولاد کے لئے محنت کرتا ہے تو بھی وہ اللہ پاک کی راہ میں ہے اور اگر وہ فخر کرنے اور مال کی زیادہ طلبی کے لئے بھاگ دوڑ کرتا ہے تو وہ شیطان کی راہ میں ہے۔ ( [1] )  

اے عاشقانِ رسول ! غور فرمائیے ! کام ایک ہی ہے ، وہ شخص مال کمانے کے لئے ہی جا رہا تھا مگر اس کا یہ ایک ہی کام رحمٰن کا رستہ بھی ہو سکتا ہے ، شیطان کا رستہ بھی ہو سکتا ہے۔


 

 



[1]...معجم ِصغیر ، صفحہ : 648 ، حدیث : 940 ملتقطاً۔