Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
پیارے اسلامی بھائیو ! طِبِّی لحاظ سے بھی نماز کی بہت برکتیں ہیں۔نَماز کی برکت سے بندہ * دِماغی ( Mental ) * اعصابی ( Neural ) * اور نفسیاتی امراض ( Psychological Diseases ) * جوڑوں کے دَرْد ( Joints pain ) * معدے کے السر ( Stomach ulcers ) * شُوگر ( Diabetes ) * فالج ( Paralysis ) * بلڈ پریشر ( Blood pressure ) * آنکھوں اور گلےکے اَمْرَاض ( Eyes and Throat Diseases ) سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے۔ درست طریقے سے نَماز کی ادائیگی کولیسٹرول ( Cholesterol ) کی مقدار کو نارمل ( Normal ) رکھنے کا ایک مستقل اور متوازِن ذریعہ ہے * نَماز کی حَالَتِ قیام میں ریڑھ کی ہڈی ( Backbone ) کو سُکُون ملتا ہے * اور رُکُوع کرنے سے کمر دَرْد ( Backache ) سے نجات ملتی ہے * پیٹ کے عُضْلات * معدے اور آنتوں کا نظام بہتر ہوتا * اور پتھری بننے کا عَمَل سُست ہو جاتا ہے * نَماز سے گھٹنے اور کہنیوں کے جوڑ مضبوط ہوتے ہیں * نَماز گردن اور شانوں کے پٹھوں کےلئے بہترین ورزش ( Exercise ) ہے۔
ہر عبادت سے برتَر عبادت نماز ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نماز
اے غریبو ! نہ گھبراؤ ! سجدے کرو ! دے گی برکت ، مٹائے گی غربت نماز
صبر سے اور نمازوں سے چاہو مدد پُوری کروائے ہر ایک حاجت نماز
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
چند مزید نیک اَعْمَال کے دُنیوی فائدے
اے عاشقانِ رسول ! اسی طرح 72 نیک اَعْمَال میں بقیہ جو نیک اَعْمَال ہیں ان کے بھی