Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
بہت فائدے اور برکتیں ہیں ، مثلاً * نیک عمل نمبر21 ہے : کیا آج آپ نے فجر کے لئے جگایا ؟ اس نیک کام پر عَمَل کی برکت سے صبح صبح پیدل چلنے کا موقع ملتا ہے ، جس کی برکت سے صحت اچھی رہتی ہے * پیدل چلنا مختلف قسم کی بیماریوں ( ہارٹ اٹیک Heart Attack ، فالج ، لقوہ ، دماغی اَمراض ، ہاتھ پاؤں اور بدن کا درد ، زَبان اور گلے کی بیماریاں ، منہ کے چھالے ، سینے اور پھیپھڑے کے اَمراض ، سینے کی جلن ، شوگر ، ہائی بلڈ پریشر ، جگر اور پِتّے کے اَمراض وغیرہ ) سے بچاتا ہے * اس سے وَزْن اعتدال میں رہتا * ہڈیاں مضبوط ہوتی اور * تمام اَعْضَا بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔ ( [1] )
* نیک عمل نمبر 25 کے مطابق سفید لِباس پہننے کی برکت سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ( [2] ) * امریکہ میں انسانی صِحَّت کے متعلق کی گئی ایک تحقیق کے مطابق لباس کو ٹخنوں ( Ankles ) سے اوپر لٹکانے سے ٹخنوں میں ورم ( Swelling ) ، جگر کےاندرونی ورم اور پاگل پن سے حِفَاظَت رہتی ہے * کالر ( Collar ) کے بغیر قمیص پہننے سے دِماغ اور آنکھوں کی کمزوری ( Weakness ) ، بے خوابی ( Sleeplessness ) ، بالوں کے گرنے ، گنجے پن ( Baldness ) اور پاگل پن ( Insanity ) سے حِفَاظَت رہتی ہے۔ اس لئے کہ دماغ میں خون کی سپلائی دماغی شریانوں سے ہوتی ہے اور کالر ( Collar ) سے ان شریانوں میں دباؤ بڑھنے کے سَبَب خون کی گردش میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
ان کی سنَّت کا جو آئنہ دار ہے بس وُہی تو جہاں میں سمجھدار ہے ( [3] )