Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
عمر میں اِضافہ ہوتا ہے * نیک اَعْمَال کی برکت سے قُوَّتِ ارادی مضبوط ہوتی ہے * نیک اَعْمَال کی برکت سے عزّت بڑھتی ہے * اللہ پاک مخلوق کے دِل میں نیک بندے کی محبّت ڈال دیتا ہے * اور ایک بہت اَہَم فائدہ یہ کہ نیک اَعْمَال کی برکت صِرْف نیکیاں کرنے والے تک محدود نہیں رہتی بلکہ اس کے صدقے میں اس کی آل ، اَوْلاد کو بھی برکتیں نصیب ہوتی ہیں۔
قرآنِ کریم میں حضرت موسیٰ و حضرت خضر علیہما السَّلَام کا واقعہ موجود ہے ، حضرت موسیٰ و خضر علیہما السَّلَام کسی بستی سے گزر رہے تھے ، حضرت خضر عَلَیْہِ السَّلَام نے ایک دِیوار دیکھی جو گرنے کے قریب تھی ، آپ نے اس دیوار کو درست کر دیا۔ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے جب اس کی حکمت پوچھی تو فرمایا :
وَ اَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلٰمَیْنِ یَتِیْمَیْنِ فِی الْمَدِیْنَةِ وَ كَانَ تَحْتَهٗ كَنْزٌ لَّهُمَا وَ كَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًاۚ-فَاَرَادَ رَبُّكَ اَنْ یَّبْلُغَاۤ اَشُدَّهُمَا وَ یَسْتَخْرِجَا كَنْزَهُمَا ﳓ رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَۚ ( پارہ : 16 ، سورۂ کہف : 82 )
ترجَمہ کنز الایمان : رہی وہ دیوار وہ شہر کے دو یتیم لڑکوں کی تھی اور اس کے نیچے اُن کا خزانہ تھا اور ان کا باپ نیک آدمی تھا تو آپ کے رَبّ نے چاہا کہ وہ دونوں اپنی جوانی کو پہنچیں اور اپنا خزانہ نکالیں آپ کے رَبّ کی رحمت سے۔
اللہ اَکْبَر ! پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ کیجئے ! کیسی کرم نوازی ہے ، ایک دِیوار ہے ، اس کے نیچے یتیم بچوں کا خزانہ دَفْن ہے ، اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت خضر عَلَیْہِ السَّلَام کو بھیجا کہ اس دیوار کو درست فرما دیں تاکہ یتیم بچوں کے خزانے کو نقصان نہ پہنچے ، ان پر یہ کرم کیوں ہوا ؟ اس لئے کہ
كَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًاۚ ( پارہ : 16 ، سورۂ کہف : 82 )
ترجَمہ کنز الایمان : ان کا باپ نیک آدمی تھا۔
عُلَما فرماتے ہیں : اس نیک شخص کا نام کاشِح تھا اور یہ ان یتیم بچوں کا آٹھوِیں یا دسوِیں