Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

پشت میں والِد تھا۔ ( [1] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے نیک اَعْمَال کی برکت... ! !  پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : آدمی کے نیک ہونے کی وجہ سے اللہ پاک اس کی اَوْلاد دَر اَوْلادکی بہتری فرما دیتا ہے اور اس کی نسل بلکہ اس کے ہمسایوں کی بھی رعایت فرماتا ہے۔  ( [2] )  

اولاد کی حفاظت کا نرالا انداز

حضرت سعید بن مُسَیّب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  اپنے بیٹے کو فرماتے تھے : بیٹا ! میں تمہاری وجہ سے زیادہ نمازیں پڑھتا ہوں تاکہ اللہ پاک ان نمازوں کے صدقے تمہاری حِفَاظت فرمائے۔ ( [3] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! * ہم بھی اپنی اَوْلاد کی حِفَاظت کرتے ہیں * ان کے لئے فِکْر مند رہتے ہیں * بچہ پیدا ہوتا ہے بلکہ اس کے پیدا ہونے سے پہلے ہی اس کے روشن مستقبل کے خواب دیکھنا شروع کر دیتے ہیں * ہمارا بچہ محتاج نہ ہو * اس کو کسی چیز کی کمی نہ رہے * یہ بڑا  آدمی بنے * اس کو دوسروں کے ٹکڑوں پر نہ رہنا پڑے * اس کے لئے پلاننگ کرتے ہیں ، اَوْلاد ملنے کے بعد آدمی پہلے سے زیادہ کمانے کی کوشش شروع کر دیتا ہے۔ اچھی بات ہے ، اَوْلاد کے لئے فِکْر مند ہونا چاہئے مگر بزرگوں کے انداز دیکھئے کیسے نِرالے ہیں... ! بچہ آفتوں ، بلاؤں ، مصیبتوں ، تنگدستیوں ، محتاجیوں وغیرہ سے محفوظ رہے ، اللہ پاک بچے کی حِفَاظت فرمائے ، اس مقصد کے لئے حضرت سعید بن مُسَیّب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نمازَیں زیادہ پڑھاکرتے تھے۔سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے... ! !


 

 



[1]...تفسیر صراطُ الجنان ، پارہ : 16 ، سورۂ کہف ، زیرِ آیت : 82 ، جلد : 6 ، صفحہ : 25۔

[2]...تفسیرِ خازن ، پارہ : 16 ، سورۂ کہف ، زیرِ آیت : 82 ، جلد : 3 ، صفحہ : 174۔

[3]... مجموع رسائل ابن رجب ، جلد : 3 ، صفحہ : 100۔