Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
2فرامینِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : ( 1 ) : بندے کا ہر نوالے اور ہر گھونٹ پر اللہ کریم کا شکر کرنا اللہ پاک کو پسند ہے۔ ( [2] ) ( 2 ) : اپنی زبانیں ذِکْر سے اور دِل شکر سے تَر رکھو ! ۔ ( [3] )
اے عاشقانِ رسول ! شُکر کرنا سُنّت ہے * اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کثرت سے شکر کرتے تھے * آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے کبھی ناشکری نہیں کی * شکر اعلیٰ عبادت ہے * شکر کرنے سے نعمت میں اضافہ ہوتا ہے * بندے کو نعمت ملے ، بندہ شکر کرے ، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بندہ عذاب سے محفوظ رہے گا۔ ( [4] )
شکر کرنے کا طریقہ : حضرت ابو بکر شبلی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نعمت کو دیکھنے کے بجائے ، نعمت دینے والے پر نظر رکھنا شکر ہے۔ ( [5] ) مثلاً : * آپ کو تنخواہ ( Salary ) ملی ، یہ بھی نعمت ہے * امتحان میں پاس ہوئے * بیٹے یا بیٹی کی ولادت ہوئی * نماز کی توفیق ملی * روزہ رکھنے کی سعادت ملی * صدقہ دیا وغیرہ کوئی بھی نعمت ملی تو اب اس نعمت پر نگاہ نہ
[1]...تاریخ مدینہ دمشق ، جلد : 9 ، صفحہ : 343۔
[2]...مُسْلِم ، کتابُ الذِّکْر و الدُّعَا ، صفحہ : 1122 ، حدیث : 6932۔
[3]...شُعَبُ الْاِیْمَان ، باب : محبۃ ُ اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 419 ، حدیث : 590 ، ملتقطاً۔
[4]...صِرَاطُ الجنان ، جلد : 4 ، صفحہ : 406 ، خُلاصۃً۔
[5]...اِحْیَاءُ العلوم ، کتابُ الصَبْر والشکر ، جلد : 4 ، صفحہ : 103 ، خلاصۃً۔