Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
پاک تمہیں شِفَا عطا فرمائے گا ، اگر چاہو تو صبر کرو تو تمہارے لئے جنّت ہے۔میں نے کہا : میں تو جنّت ہی چاہتی ہوں ، باقی اللہ پاک کی رحمت وسیع ہے ، وہ چاہے تو دُنیا میں شِفا اور آخرت میں جنّت دونوں ہی عطا فرما دے۔ خواب میں آنے والے نے کہا : تمہارے دادا اور والِد شیخینِ کریمین رَضِیَ اللہ عنہما سے محبّت کرتے تھے ، اس کی برکت سے اللہ پاک نے تمہیں شِفَا بھی دی اور تمہارے لئے جنّت کی بشارت بھی ہے۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! محبّتِ صحابہ ، محبّتِ اَہْلِ بیت ، محبّتِ صِدِّیق و فاروق کی کیسی نِرالی شان ہے... ! ! اللہ پاک ہمیں بھی یہ ایمانی محبّت نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
کیوں نہ ہو رُتبہ بڑا اَصْحاب و اَہْلِ بیت کا ہے خُدائے مصطفےٰ ، اَصْحاب و اَہْلِ بیت کا
فضل ِ رَبّ سے دو جہاں میں کامیابی پائے گا دِل سے جو شیدا ہوا اَصْحاب و اَہْلِ بیت کا ( [2] )
ہر صَحابیِ نبی ! جنَّتی جنَّتی سب صَحابیات بھی ! جنَّتی جنَّتی
حضرتِ صدیق بھی ! جنَّتی جنَّتی اور عُمرِ فاروق بھی ! جنَّتی جنَّتی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! نیک اَعْمَال دُنیا اور آخرت میں بھلائی کا ذریعہ ہیں۔ نیکی چھوٹی ہو یا بڑی بہر حال اس کا پھل ضرور ملتا ہے۔ دیکھئے ! حضرت یحیٰ بن اسماعیل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے والِدِ محترم صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان سے محبّت کرنے والے تھے ، اُن کی اس محبّت ، اس نیکی