Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے : * رِضَائے اِلٰہی کے لئے بیان سُنوں گا * عِلْمِ دین سیکھوں گا * پورا بیان سُنوں گا * ادب سے بیٹھوں گا * نصیحت حاصِل کروں گا * اَحْمَدِ مجتبیٰ ، مُحَمَّد ِمصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

محبّتِ صِدِّیق و فارُوق کی برکات

حضرت یحیٰ بن اسماعیل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میری ایک بڑی بہن تھیں ، وہ بیمار ہوئیں اور اُن کا ذہنی توازُن  ( Mental Balance )  جاتا رہا۔ کم و بیش 10 سال سے زیادہ عرصہ وہ اس آزمائش میں مبتلا رہیں ، گھر کی چھت پر ایک کمرہ تھا ، وہ اسی میں رہتی تھیں۔ ایک رات یوں ہواکہ میں اپنے کمرے میں سو رہا تھا ، اچانک کسی نے دروازے پر دستک دی۔ میں نے پوچھا : کون ہے ؟ دروازہ کھٹکھٹانے والی ایک عورت تھی ، جب اس نے اپنا نام بتایا تو میں نے چونک کر پوچھا : میری بہن ؟ جواب آیا : ہاں تمہاری بہن۔یہ سننا تھا کہ میں نے لپک کر جلدی سے دروازہ کھولا ، آج 10 سال کے بعد میری بہن میرے کمرے میں داخِل ہو رہی تھیں ، اُن کا ذہنی توازُن کیسے درست ہو گیا ؟ آزمائش کیسے دُور ہوئی ؟ اس بارے میں بتاتے ہوئے میری بہن بولیں : میں سو رہی تھی ، خواب میں کسی نے مجھے کہا : اللہ پاک نے تمہارے دادا کی نیکی کی برکت سے تمہارے والد اسماعیل کی حفاظت فرمائی اور تمہارے والِد اسماعیل کی برکت سے تمہاری حفاظت فرماتا ہے۔ تمہارے دادا اور والِد شَیْخَیْنِ کَرِیْمَیْن  ( یعنی مسلمانوں کے پہلے اور دوسرے خلیفہ )  حضرت ابو بکر صِدِّیق اور عمر فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللہ عنہما  سے محبّت کرتے تھے ، اسی لئے حضرت صِدِّیقِ اکبر اور فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللہ عنہما   نے اللہ پاک کے حُضُور تمہاری سِفَارش کی ، اب اگر تم چاہو تو میں دُعا کروں ، اللہ