Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday
* نیک عمل نمبر 27 کے مطابق داڑھی شریف رکھنے کی برکت سے فولی کلیٹس باربی ( Folliculitis barbae ) نامی بیماری سے عافیت رہتی ہے ، اس بیماری کا خطرہ شیو ( Shave ) کے دوران جِلْد پر آنے والے زَخْم سے بڑھ جاتا ہے۔ جب سُنَّتِ رسول چہرے پر سجائی ہو گی تو یہ بیماری قریب بھی نہ آئے گی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ۔اس کی بدولت الرجی سے حِفَاظَت رہتی ہے کیونکہ داڑھی اور مونچھوں کے بال گرد و غُبار ( Dust ) اور پولن ذَرَّات ( Pollen Grains ) کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں اس طرح وہ ناک اور منہ میں نہیں جا پاتے۔ چہرے کے بال جِلد ( Skin ) کو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاتے اور جِلد کے کینسر سے 90 سے 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرتے اور دمہ ( Asthma ) کے جرثوموں ( Germs ) سے پھیپھڑوں ( Lungs ) کی حفاظت کرتے ہیں۔
سبھی رُخ پہ اک مُشت داڑھی سجائیں بنیں عاشِقِ مصطفےٰ یاالٰہی ! ( [1] )
* نیک عمل نمبر 31 کے مطابق مِسْواک کی عادَت بنانے کی بھی بہت برکتیں ہیں۔ سائنسی تحقیق ( Research ) کے مُطابِق مِسْوَاک کے ریشے بیکٹیریا کوچُھوئے بغیر براہِ راست خَتْم کر دیتے ہیں اور دانتوں کو کئی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔یہ دانتوں اور منہ کی صفائی اورمسوڑھوں کی صِحَّت کا بہترین ذریعہ ہے۔ امریکا میں دانتوں سے متعلق ہونے والی ایک نشست میں بتایا گیا کہ مِسْوَاک میں ایسے مادّے ( Substances ) ہوتے ہیں جو دانتوں کو کمزوری سے بچاتے ہیں اور وہ تمام دوائیں جو دانتوں کی صَفائی میں استعمال ہوتی ہیں ، ان سب سے زِیادَہ فائدہ مند مِسْوَاک ہے۔ ( [2] ) مِسواک سے قوّتِ حافِظہ بڑھتی ، دردِ سر