Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

Book Name:Naik Amal Ke Dunyawi Faiday

  ( Headache ) دُور ہوتا اور سَر کی رگوں کو سُکون ملتا ہے۔ان کے عِلاوہ نَظَرتیز ، معدہ  ( Stomach )  دُرُست اور کھانا ہَضْم ہوتا ہے ، عَقْل بڑھتی ، بچّوں کی پیدائش میں اِضافہ ہوتا ، بُڑھاپا دیر میں آتا اور پیٹھ مضبوط ہوتی ہے۔ ( [1] )

یہ اکثر ساتھ اُن کے شانہ و مسواک کا رہنا                          بتاتا ہے کہ دل ریشوں پہ زائد مہربانی ہے ( [2] )

وضاحت : سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی عادَتِ مُبارَکہ تھی کہ کنگھا اور مسواک شریف اکثر اپنے ساتھ رکھتے تھے ، کنگھے میں دندانے اور مسواک میں ریشے ہوتے ہیں ، اس سے ثابِت ہوتا ہے کہ آپ کو دل ریشوں یعنی زخمی دل والوں سے مَحبَّت تھی۔

 * نیک عمل نمبر 33 کے مُطابِق تہجد کی نَماز پڑھنے کی برکت سے بڑھاپا دیر سے آتا اور چہرہ نورانی ہو جاتا ہے۔

 * نیک عمل نمبر 38 کے مُطابِق سچ بولنے کی برکت سے جسمانی اور دِماغی صِحَّت بہتر ہوتی ہے ، ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھوٹ بولنا انسان کی صِحَّت کو متاثّر کرتا اور بے خوابی و اَلْسر کا سَبَب بنتا ہے۔ جھوٹ بولنے والے حقائق کو چھپانے کی وجہ سے نفسیاتی دباؤ  ( Depression )  کا شکار ہوجاتے ہیں۔لِہٰذا سچ بول کران تمام آفات سے بچا جا سکتا ہے۔

حسد ، وعدہ خِلافی ، جھوٹ ، چُغلی ، غیبت و تہمت

مجھے  ان  سب  گناہوں  سے  ہو  نفرت یارسولَ اللہ ( [3] )

 * نیک عمل نمبر 55 کے مطابق عِمَامَہ شریف پہننا دَرْدِ سر ( Headache ) کے لئے بہت مفید ہے۔اس سے دماغ  ( Brain ) کو تَقْوِیَت ملتی اور حافظہ مضبوط ہوتا ہے۔


 

 



[1]... نماز کے احکام ، صفحہ : 72 ۔

[2]... حدائق بخشش ، صفحہ : 191۔

[3]... وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 332۔