Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

روزے کے متعلق ایک حیرت انگیز تحقیق

پیارے اسلامی بھائیو!  روزہ صِحّت مند زندگی کا راز ہے ، اس تعلق سے ایک ڈاکٹر نے بڑی دلچسپ تحقیق کی ہے ، وہ کہتا ہے : * روزے والا عَمَل جو انسان کرتے ہیں ، یعنی کچھ وقت کے لئے کھانے پینے وغیرہ سے رُک جاتے ہیں ،  اگر دیکھا جائے تو یہی عَمَل دُنیا کے دیگر جاندار بھی کرتے ہیں اور اس عَمَل سے انہیں بھی صحت و تندرستی ملتی ہے ، ان کی زندگی میں نکھار آجاتا ہے ، برفانی علاقوں کا اگر سروے کریں تو وہاں رہنے والے جانور کئی کئی مہینوں کے لئے غاروں میں چلے جاتے ہیں ، باہَر نہیں نکلتے ، اس دوران وہ اپنا ایک کورس مکمل کر رہے ہوتے ہیں ، جسے انگلش میں Hibernation (ہائی بَر نَیْشَن یعنی سردی کی لمبی نیند)کہا جاتا ہے۔ اس دوران وہ کھانے پینے سے رُکے رہتے ہیں ، جب ان کا یہ کورس مکمل ہو جاتا ہے ، پھر یہ گھونسلوں اور غاروں وغیرہ سے باہَر نکل آتے ہیں ، اس وقت ان کی کھال چمک رہی ہوتی ہے ، پرندوں کے نئے پَر آچکے ہوتے ہیں ، ان کو نئی تازگی ملی ہوتی ہے * اسی طرح سانپ بھی اپنا روزے جیسا ایک کورس مکمل کرتا ہے ، پھر جب یہ اپنا کورس مکمل کر لیتا ہے تو اس کی کَیْنچُلِی بدل جاتی ہے یعنی اس کی پہلے والی کھال جسم سے اُتر جاتی ہے اور اس کی جگہ نئی چمکدا رکھال آجاتی ہے *  درختوں میں بھی افزائش ہوتی ہے یہ پتوں کے ذریعے سورج سے توانائی اور ہوا سے نمی وغیرہ حاصِل کرتے ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ سال میں ایک موسم خزاں کا آتا ہے ، گویا یہ درختوں کا روزے رکھنے کا انداز ہے ، اس وقت درختوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں ، یہ باہَر سے خوراک لینا بند کر دیتے ہیں ، پھر جب ان کا یہ کورس مکمل ہو جاتا ہے تو بہار آجاتی ہے ، درختوں کے نئے پتے نکلتے ہیں ،