Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

آزاد ہوجاتا ہے اور اپنی توانائی قُوّتِ مدافعت (Immunity)  کو مضبوط کرنے پر لگاتا ہے ، جس سے ہماری قُوَّتِ مدافعت (Immunity) بھی بڑھتی ہے۔

روزے کے 11 طِبِّی فائدے

مجموعی طَور پر طِبِّی اعتبار سے روزہ اللہ پاک کا بہت بڑا انعام ہے جو ہمیں بہت ساری بیماریوں سے نجات بھی دیتا ہے اور بہت ساری بیماریوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے۔ (1) : روزے کی برکت سے معدے (Stomach) کی تکالیف ، اس  کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور نظامِ اِنْہِضام (Digestive System) بہتر ہو جاتا ہے (2) : روزہ شوگر لیول ، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر میں اِعْتِدال لاتا ہے اور اس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے (Heart Attack) کا خطرہ نہیں رہتا (3) : روزے کی برکت سے جسمانی کھچاؤ ، ذہنی تناؤ ، ڈپریشن اور نفسیاتی اَمْراض کا خاتمہ ہوتا ہے (4) : )روزے کی برکت سے موٹاپے میں کمی آتی اور اِضافی چربی ختم ہوجاتی ہے (5) : )روزے کی برکت سے بے اولاد خواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں([1]) (6) : روزے کی برکت سے قُوَّتِ مدافعت بڑھتی ہے (7) : روزے کی برکت سے آدمی بُرے خیالات سے بچتا ہے یوں ذہن صاف رہتا ہے (8) : روزے کی برکت سے اِنْسَولِین استعمال کرنے میں کمی آتی ہے (9) : روزے کی برکت سے جگر کے ارد گرد جمع ہونے والی چربی کم ہو جاتی ہے (10) : روزے کی برکت سے جلد اور چھاتی کے کینسر کا خطرہ کم رہتا ہے (11) : روزے کی برکت سے اعصابی امراض میں بہتری آجاتی ہے۔ ([2])


 

 



[1]...صراط الجنان ، پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ ، زیرِ آیت : 184 ، جلد : 1 ، صفحہ : 293۔

[2]...ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی 2020 ، صفحہ : 82-83۔