Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai
نئے شگوفے لگتے ہیں ، ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہو جاتی ہے۔
گویا کہ انسان ہی نہیں دُنیا کے دیگر جاندار بھی اپنے اپنے انداز میں روزے سے ملتا جلتا عَمَل کرتے ہیں تو ان میں نئی تازگی آتی ہے ، انہیں نکھار ملتا ہے ، اسی طرح اگر انسان بھی روزہ رکھے تو اس کی برکت سے اسے بھی نئی تازگی ملے گی ، اس کی جسمانی صحت میں بھی نکھار آئے گا اور وہ بہترین نشو و نُما حاصِل کر سکے گا۔
سُبْحٰنَ اللہ! اب سنیئےحدیثِ پاک : صُوْمُوْا تَصِحُّوْا روزہ رکھو! صحت مند ہو جاؤ گے!!
اے عاشقانِ رسول ! ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا مبارک فرمان کتنا سچا ہے ، آج میڈیکل سائنس نے سینکڑوں صفحات پر جو تحقیقات کی ہیں ، ہمارے پیارے آقا ، نورِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے 1400 سال پہلے صِرْف 2 لفظوں میں یہ سب کچھ بیان فرما دیا ۔
میں نثار تیرے کلام پر ملی یُوں تو کس کو زباں نہیں
وہ سخن ہے جس میں سخن نہ ہو ، وہ بیاں ہے جس کا بیاں نہیں([1])
وضاحت : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میں آپ کے پیارے پیارے کلام کے قربان جاؤں کہ زبان تَو سب کوعطا ہوئی ہے مگر آپ کا میٹھا کلام بَس آپ ہی کا کلام ہے ، جو بات آپ فرما دیں ، وہاں سب کے سَر جھک جاتے ہیں ، کسی کو اعتراض کی مجال نہیں رہتی اور آپ کا بیان تو ایسا لاجواب ہے کہ اس کا بیان ہو ہی نہیں سکتا۔
میں فِدَا تم آپ ہو اپنا جواب
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد