Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

چنانچہ اس نے عورت سے پوچھا : لوگ کس مہینے کا چاند دیکھ رہے ہیں؟ عورت نے کہا : رَجَب کا۔ یہ شخص حالانکہ غیر مسلم تھا مگر رَجَب شریف کا نام سنتے ہی رَجَب کی تعظیم میں فوراً الگ ہو گیا اور گندے کام سے باز رہا۔ اس کا یہ عَمَل اللہ پاک کی بارگاہ میں  مقبول ہو گیا ، چنانچہ اللہ پاک نے حضرت عیسیٰ رُوح اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کو حکم دیا کہ ہمارے فُلاں بندے کی ملاقات کو جاؤ!  حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اس کی ملاقات کو تشریف لے گئے اور اسے اللہ پاک کا  حکم اور اپنی تشریف آوری کا سبب ارشاد فرمایا ، یہ سنتے ہی اس غیر مسلم کا دِل نُورِ اسلام سے جگمگا اُٹھا اور اس نے فوراً اسلام قبول کر لیا۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ!  پیارے اسلامی بھائیو!  دیکھی آپ نے رَجَب شریف کی بہاریں! رَجَبُ المُرَجَّب کی تعظیم کر کے جب ایک غیر مسلم کو ایمان کی دولت نصیب ہو گئی تو جو مسلمان ہو کر رَجَبُ الْمُرَجَّب کا احترام کرے گا اس کو نہ جانے کیا کیا انعام ملیں گے...!!

بخش دے میری ساری خطائیں       کھول دے مجھ پر اپنی عطائیں

برسا دے رحمت کی برکھا                                                                                                   یااللہ!  مری  جھولی  بھر  دے([2])

حُرْمَت والے مہینوں کا احترام کیجئے!

اے عاشقانِ رسول!  رَجَب ، ذیقعدہ ، ذی الحج اور مُحَرَّم یہ 4 حُرْمت والے مہینے ہیں ، اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے :

اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ مِنْهَاۤ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌؕ-ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ ﳔ فَلَا تَظْلِمُوْا فِیْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ   (پارہ : 10 ، سورۂ توبہ : 36)          

ترجمہ : بیشک مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک اللہ کی کتاب میں بارہ مہینے ہیں جب سے اس نے آسمان اور زمین بنائے ، ان میں سے چار مہینے حرمت والے ہیں۔ یہ سیدھا دین ہے تو ان مہینوں میں اپنی جان پر ظلم نہ کرو۔


 

 



[1]...نفیس الواعظین ، صفحہ : 378-379۔

[2]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 123 ۔