Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai
صُوفیائے کرام فرماتے ہیں : رجب بیج بونے کا مہینا ہے ، شعبان پانی دینے کا اور رمضان المبارک فصل کاٹنے کا مہینا ہے ، رجب میں نوافِل میں خوب کوشش کرو! شعبان میں اپنے گناہوں پر آنسو بہاؤ اور رمضان میں اللہ پاک کو راضی کر کے اس کھیت کو خیریت سے کاٹو! ([1])
میں رحمت ، مغفرت ، دوزخ سے آزادی کا سائِل ہوں مہِ رمضان کے صدقے میں فرما دے کرم مولا
بَراءَت دے عذابِ قبر سے ، نارِ جہنّم سے مہِ شعبان کے صدقے میں کر فضل و کرم مولا
عبادت میں ، ریاضت میں ، تلاوت میں لگا دے دِل رجب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولا([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
“ رَجَب “ اللہ پاک کا مہینا ہے
ہمارے پیارے نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : رَجَبٌ شَہْرُ اللہِ وَ شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَ رَمَضَانُ شَہْرُ اُمَّتِی یعنی رجب اللہ پاک کا مہینا ہے ، شعبان میرا مہینا ہے اور رمضان میری اُمَّت کا مہینا ہے۔ ([3])
اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ رُوحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کے دور مبارک کا واقعہ ہے کہ ایک شخص مُدَّت سے کسی عورت پر عاشق تھا ، ایک بار اُس نے اپنی معشوقہ پر قابُو پالیا۔ اسی دوران اُس نے لوگوں کی ہلچل محسوس کی ، اس سے اُس نے اندازہ لگایا کہ لوگ چاند دیکھ رہے ہیں ،