Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai
مُعْجَمِ اَوْسط میں حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ سے روایت ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : صُوْمُوْا تَصِحُّوْا روزہ رکھو! صحت مند ہو جاؤ گے وَ سَافِرُوْا تَسْتَغْنُوْا اور سَفر کیا کرو غنی (یعنی مالدار) ہو جاؤ گے۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! روزہ صحت مندزندگی (Healthy Life) کا ضامن ہے ، روزہ رکھنے سے جسمانی صحت (Physical Health) بھی ملتی ہے اور رُوحانی تندرستی (Spiritual Health) بھی نصیب ہوتی ہے ، روزہ ظاہری اعضا میں بھی نکھار پیدا کرتا ہے اور دِل سے گُنَاہوں کا میل دھو کر ہمارے دِل کو اُجْلا ، صاف اور روشن بھی بنا دیتا ہے۔
جسمانی و رُوحانی صحت کا ایک راز
یہ بات طَے ہے کہ کم کھانے سے آدمی جسمانی طور پر (Physically) تندرست و توانا رہتا ہے اور یہ بھی طَے ہے کہ نفسانی خواہشات کی مخالفت کرنے سے بندے کو رُوحانی صحت (Spiritual Health) ملتی اور دِل پاک ہوتا ہے ، الحمد للہ! روزہ رکھنے سے یہ دونوں باتیں مل جاتی ہیں ، روزہ رکھ کر دِن بھر بھوک پیاس بھی برداشت کرنی پڑتی ہے اور نفسانی خواہشات سے بھی رکنا پڑتا ہے ، یُوں روزہ رکھنے سے آدمی جسمانی طور پر بھی تندرست ہو جاتا ہے اور روحانی اعتبار سے بھی صحت ملتی ہے۔
سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے والِدِ محترم حضرت مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بڑے ولئ کامِل تھے ، آپ کے دُنیا سے پردہ فرما لینے کے بعد کی بات ہے ، ایک مرتبہ