Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

اے عاشقانِ رسول ! اچھی نیت بندے کو جنَّت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے! * عِلْمِ دِین سیکھوں گا * پورا بیان سُنوں گا * بااَدب بیٹھوں گا * تَوَجُّہ سے سُنوں گا* اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 نُورانی پہاڑ

ایک بار اللہ پاک کے پیارے نبی حضرت عیسیٰ رُوحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کا گزر ایک جگمگاتے نورانی پہاڑ پر ہوا۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا : یا اللہ پاک! اس پہاڑ کو بولنے کی طاقت عطا فرما۔ اللہ پاک نے آپ کی دُعا قبول فرمائی۔ چنانچہ وہ پہاڑ بول پڑا : اے رُوحُ اللہ  عَلَیْہِ السَّلَام!آپ کیا چاہتے ہیں؟ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا : اپنا حال بیان کر (یعنی تُو نورانی کیوں ہے؟ اپنے جگمگانے کی وجہ بتا)۔ پہاڑ نے عرض کیا : میرے اندر ایک آدمی رہتا ہے (اسی کی بدولت میں جگمگا رہا ہوں)۔ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے دوبارہ اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا : یا اللہ پاک! اس آدمی کو مجھ پر ظاہِر فرما دے۔ آپ کی یہ دُعا بھی قبول ہوئی ، فوراً ہی وہ پہاڑ پھٹ گیا اور اس میں سے چاند سا چہرہ چمکاتے ہوئے ایک نیک آدمی ظاہر ہوا۔ اس نیک آدمی نے اپنا حال بیان کرتے ہوئے عرض کیا : میں اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ کلیمُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کا  اُمّتی ہوں ، میں نے اللہ پاک سے دُعا کی ہوئی ہے کہ وہ مجھے اپنے پیارے اور آخری نبی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی بعثت مبارک تک زندہ رکھے تاکہ میں اُن کی زیارت بھی کروں اور ان کا اُمَّتی بننے کا شرف