Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

نُور سے بھر پُور سینہ

سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جب بندہ اپنے کھانے میں کمی کرتا ہے تو اس کا جَوف (یعنی سینہ) نُور سے بھر دیا جاتا ہے۔ ([1])

مِنْہَاجُ الْعَابِدِیْن میں ہے : پیٹ بھر کر کھانے سے عِبَادت کی مٹھاس غائِب ہو جاتی ہے۔ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ فرماتے ہیں : میں جب سے مسلمان ہوا ہوں ، کبھی پیٹ بھر کر   نہیں کھایا تاکہ مجھے عِبَادت کی مٹھاس نصیب ہو ۔ ([2])

بھوک کی اور پیاس کی مولیٰ مجھے سوغات دے               یااِلٰہی! حشر میں دیدار کی خیرات دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!  روزہ جسمانی صِحّت کا بھی ضامن ہے اور روحانی صِحّت کا بھی ضامِن ہے۔ الحمد للہ! رجبُ الْمُرَجَّب کا مبارک مہینا ہے ، نفل روزوں کا گویا موسمِ بہار ہے ، ہمیں چاہئے کہ ان بابرکت دنوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے خُوب روزے رکھیں ، نیکیاں بھی کمائیں اور ضمناً اس کے دُنیوی فائدے بھی حاصِل کریں۔ آئیے! ترغیب کے لئے روزہ داروں کے 2 واقعات سنتے ہیں :

سخت گرمی میں روزہ

حجّاج بن یوسُف ایک مرتبہ دورانِ سَفر مکّہ مُعَظَّمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ایک منزل میں اُترا ، دوپہر کا کھانا تیار کروایا اور وزیرِ مملکت سے کہا کہ کسی مہمان کو لے


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 35 ، حدیث : 469۔

[2]...منہاجُ الْعابدین ، صفحہ : 223-224۔