Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

زیادہ ہوں گی ، شیطان بندے پر اتنا ہی زیادہ حملہ کرے گا ، اگر ہم نفسانی خواہشات کو کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو شیطان کے راستے بند کرسکتے ہیں) اور نفسانی خواہشات کھانے پینے سے حاصِل ہوتی ہیں (اگر ہم کھانے پینے میں کمی کر دیں تو اس کی برکت سے نفسانی خواہشات بھی کم ہو جائیں گی اور شیطان کا راستہ بند ہو جائے گا)۔ ([1]) اللہ پاک کے حبیب ، دِلوں کے طبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : بےشک شیطان انسان میں خون کی طرح دوڑتا ہے ، پَس بھوک کے ذریعے اس کے راستوں کو تنگ کرو۔ ([2])

اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو!  معلوم ہوا؛ روزہ رکھنے سے ہماری نفسانی خواہشات کم ہوتی ہیں ، جب نفسانی خواہشات کم ہوتی ہیں تو اس کی برکت سے ہم شیطان کے حملوں سے محفوظ ہوتے ہیں اور جب ہم شیطان کے حملوں سے محفوظ ہوتے ہیں تو ہماری رُوح کو طاقت ملتی ہے ، گُنَاہوں سے بچنے کا ذہن بنتا ہے اور ہمارا دِل روشن ہوجاتا ہے۔ جب دِل روشن ہوتا ہے تو اللہ پاک کی ، اس کے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی محبت بڑھتی ہے اور عِبَادت میں لذّت نصیب ہونے لگتی ہے۔ اسی لئے صُوفیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِم فرماتے ہیں : اَلْجُوْعُ رَاْسُ مَالِنَا یعنی بھوک ہمارا سرمایہ ہے۔ مطلب یہ کہ ہمیں جو وُسْعت ، سلامتی ، عِبَادت میں لذَّت ، نفع بخش عِلْم حاصِل ہوتا ہے یہ اللہ پاک کے لئے بھوک اختیار کرنے اور اس پر صبر کرنے کے سبب حاصِل ہوتا ہے۔ ([3])

بھوک سرمایہ بنے میرا خُدائے ذُو الجلال        از طفیلِ مصطفےٰ کر بھوک سے مجھ کو نِہال

وضاحت : نِہال کا معنیٰ ہے : مَسرُور ، خوش۔ مطلب یہ کہ یا اللہ پاک! اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے صدقے میں مجھے بھوک میں خُوش رہنے کی توفیق عطا فرما۔  


 

 



[1]...احیاءُالعلوم مترجم ، جلد : 1 ، صفحہ : 703۔

[2]...کَشْفُ الْخِفَاء ، جلد : 1 ، صفحہ : 198 ، حدیث : 671۔

[3]...فیضانِ سنّت ، صفحہ : 675۔