Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai
پڑھے اور ہر 2رکعت پر اَلتَّحِیَّات پڑھے اور پوری ہونے پر سلام پھیرے ، اس کے بعد 100بار سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُللہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبِرْ پڑھے ، 100بار اِسْتِغْفَار(مثلاً اَسْتَغْفِرُ اللہ ، اَسْتَغْفِرُ اللہ پڑھے) ، 100بار درود شریف پڑھے اور جس چیز کی چاہے دُعا مانگےاور صبح کو روزہ رکھے تو اللہ پاک اس کی دعائیں قبول فرمائے گا سوائے اُس دعا کے جو گناہ کے لئے ہو۔ ([1])
آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رجب کے روزے رکھتے
اے عاشقانِ رسول ! رَجَبُ الْمُرَجَّب کی اہم ترین عبادت روزے رکھنا ہے۔ حضرت عُرْوَہ بن زبیر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ سے پوچھا : کیا اللہ پاک کے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رجبُ الْمُرَجَّب میں روزہ رکھتے تھے؟ فرمایا : ہاں! (روزے بھی رکھتے تھے) اور اسے اہمیت بھی دیتے تھے۔ ([2])
جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ سے روایت ہے ، سرکارِ نامدار ، دوعالَم کے مالِک ومختار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جس نے ماہِ حرام میں 3 دِن جمعرات ، جمعے اور ہفتے کاروزہ رکھا ، اس کےلئے 2 سال کی عبادت کا ثواب لکھا جائے گا۔ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! یہاں ماہِ حرام سے یہی 4 مہینے یعنی ذیقعدہ ، ذی الحج ، محرم اور رجب