Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai
بھی حاصِل کرو۔ الحمد للہ! میں تب سے اس پہاڑ میں رِہ کر اللہ پاک کی عبادت کر رہا ہوں۔ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس نیک آدمی کی گفتگو سُن کر بارگاہِ اِلٰہی میں عرض کیا : یااللہ پاک! کیا رُوئے زمین پر اس شخص سے بڑھ کر بھی کوئی تیرے ہاں عزّت والا ہے؟ اللہ پاک نے فرمایا : اے عیسیٰ (عَلَیْہِ السَّلَام)! اُمَّتِ محمدی میں سے جو ماہِ رجب کا ایک روزہ رکھ لے ، وہ میرے نزدیک اس سے زیادہ مُکَرَّم (یعنی عزّت والا)ہے۔ ([1])
رَجَبُ الْمُرَجَّب میں پڑھنے کی دُعا
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! رَجَبُ الْمُرَجَّب کی آمد ہو چکی ہے ، رَجَب بہت بابرکت اور عِزت و حُرمت والا مہینا ہے ، جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ فرماتے ہیں : رجب شریف کا مہینا آتا تو اللہ پاک کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم یہ دُعا کیا کرتے : اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان اے اللہ پاک! تُو ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچادے۔ ([2])
آئیے! ہم بھی یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں :
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مِرْآۃُ الْمَنَاجِیْح ، جلد : 2 ، صفحہ : 330 پر ہے : اس دُعائے مصطفےٰ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) کا مطلب یہ ہے کہ اے اللہ پاک! رجب میں ہماری عبادتوں میں برکت دے اور شعبان میں خشوع و خضوع عطا کر اور رمضان کو پانا ، اس میں روزے رکھنا ، راتوں کو عبادت کرنا نصیب فرما۔