Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai
الْمُرَجَّب میں عُمرہ کرنا پسند فرماتے تھے۔ ([1]) لہٰذا جس سے بَن پڑے عمرہ کرنے کی سَعَادت حاصِل کرے۔ زہے نصیب! اللہ پاک کا مہینا (یعنی رجب شریف) اللہ پاک کے پیارے رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک شہر مدینہ منورہ میں گزارنا نصیب ہو جائے ۔
میں مکّے میں آؤں ، مدینے میں آؤں بنا کوئی ایسا سبب یااِلٰہی!
کرم ایسا کر دے مدینے میں آکر گزاروں میں پھر روز و شب یاالہٰی!([2])
* اللہ والوں کا معمول رہا ہے کہ رَجَبُ الْمُرَجَّب میں فوت شُدہ مسلمانوں کو کثرت سے اِیْصالِ ثواب کرتے ہیں ، اِیْصَالِ ثواب 12 مہینے کر سکتے ہیں ، البتہ رَجَبُ الْمُرَجَّب میں اس کا زیادہ اہتمام ہوتا ہے۔ خصوصاً رَجَبُ الْمُرَجَّب میں امام جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کے ایصالِ ثواب کے لئے کونڈوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ، عموماً لوگ 21 رجب کو کونڈوں کا ختم دِلواتے ہیں ، یہ بھی جائِز ہے ، البتہ اَصْل میں کونڈوں کا ختم 15 رجب کو بنتا ہے کیونکہ15رجب کو بھی امام جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کے وِصال کا قول ہے۔
* اسی طرح رَجَبُ الْمُرَجَّب میں نفل نمازوں کی بھی کثرت کرنی چاہئے۔ صحابئ رسول حضرتِ انس رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ سے روایت ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : رجب میں ایک رات ہے کہ اس میں نیک عمل کرنے والے کے لئے 100سال کی نیکیوں کا ثواب لکھا جاتا ہےاور وہ رجب کی 27 وِیں رات ہے ۔ جو اس میں12رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ اور کوئی سی ایک سورت