Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

پیارے اسلامی بھائیو!  رَجَب شریف میں نفل روزے رکھنے کی برکتیں ہی برکتیں ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو رَجَب شریف کی برکتیں لوٹنے اور خُوب روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔    

عبادت میں ، ریاضت میں ، تلاوت میں لگادے دِل      رجب کا واسطہ دیتا ہوں ، فرما دے کرم مولیٰ

 نہیں درکار وہ خوشیاں ، جو غفلت کا بنیں ساماں               عطا کر اپنی الفت ، اپنے پیارے کا تُو غم مولیٰ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صحت بھی ملے ، اَجْر بھی

 اے عاشقانِ رسول !روزہ بہت نفع بخش نیکی ہے ، روزہ رکھنے سے آخرت کا ثواب بھی ملتا ہے ، اور بہت سارے دُنیوی فوائد بھی حاصِل ہوتے ہیں۔ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ شیرِ خدا حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ فرماتے ہیں : میں نے اللہ پاک کے نبی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو فرماتے سُنا کہ بےشک اللہ پاک نے انبیائے بنی اسرائیل میں سے ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف وحی فرمائی : اے نبی عَلَیْہِ السَّلَام! اپنی قوم کو بتا دیجئے کہ بےشک جو بندہ میری رضا کے لئے ایک دِن کا روزہ رکھتا ہے ،      میں اُس کے جسم کو صِحت دیتا اور اُس کا اَجْر بڑھا دیتا ہوں۔ ([2])

کیا ہماری نماز! کیا روزہ!                   بخش دینے کے سو بہانے ہیں


 

 



[1]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 98 و 99۔

[2]...شُعَبُ الایمان ، باب فِی الصِّیام ، جلد : 3 ، صفحہ : 412 ، حدیث : 3923۔