Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai
پیارے اسلامی بھائیو! جدید میڈیکل سائنس کا بھی یہی ماننا ہے کہ
Fasting is the Key to Healthy Life. (روزہ صحت مند زندگی کی چابی ہے)
پہلے جب میڈیکل سائنس نے زیادہ ترقی نہیں کی تھی ، اس وقت تک ڈاکٹرز کا یہ کہنا تھا کہ روزہ صِرْف نِظَامِ انہضام (Digestive System) کے لئے فائدے مند ہے مگر جیسے جیسے میڈیکل سائنس (Medical Science) ترقی کرتی جا رہی ہے ، روزے کے طِبّی فائدے (Medical Benefits) بھی مزید کھل کر سامنے آتے جا رہے ہیں ، جدید میڈیکل سائنس کا یہ ماننا ہے کہ روزہ طِبّی اعتبار سے بہت بڑا کرشمہ ہے ، روزے کی برکت سے مِعْدہ اور نظامِ انہضام (Digestive System) تو ٹھیک ہوتا ہی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ روزے کی برکت سے اور بھی بہت ساری بیماریوں سے نجات ملتی ہے ، یہاں تک کہ ایسے مریض جو بہت عرصے سے بیمار ہوں ، بیماری اُن کے اندر جَڑ پکڑ چکی ہو ، ایسے مریضوں کو بھی اگر روزہ رکھوایا جائے تو ان کے مرض میں کافِی حد تک کمی آسکتی ہے۔
تحقیقات کے مطابق * روزہ کی حالت میں سحری سے افطار تک کچھ کھانا پینا نہیں ہوتا ، یہ عَمَل دِل کے لئے بہت مفید ہے ، اس سے دِل کو آرام ملتا ہے ، دِل کے ٹشوز (Tissues) پر دباؤ کم پڑتا ہے ، یُوں دِل کے لئے خُون کو تمام جسم میں پہنچانے اور خون کو صاف کرنے میں کم سے کم قُوَّت لگانی پڑتی ہے ، اس طرح دِل کی قُوَّت میں اِضافہ ہوتا ہے * روزے کا سب سے اہم اثر پورے جسم میں خون کی نالیوں پر دیکھنے میں آتا ہے ، بعض دفعہ خُون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں یا کمزور پڑ جاتی ہیں ، جس کی وجہ سے خُون نالیوں میں آسانی