Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

گیا؟فرمایا : جنت میں۔ پوچھا : کس عمل کے سبب؟ فرمایا : ایمانِ کامل ، تہجد اور گرمیوں کے روزوں کے سبب ، خواب دیکھنے والے نے پھر پوچھا : آپ کی قبر سے مشک کی خوشبو کیوں آ رہی ہے؟ فرمایا : یہ میری تلاوت اور روزوں میں پیاس کی خوشبو ہے۔ ([1])

روزہ دارو! جھوم جاؤ کیونکہ دیدارِ خُدا        خُلْد میں ہو گا تمہیں یہ وعدۂ رحمٰن ہے

اللہ پاک ہمیں بھی خوب روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اعمال

پیارے اسلامی بھائیو!  الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رَجَب اور شعبان کے روزوں کی بہار ہوتی ہے ، مختلف مقامات پر سحری اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ، مَاشَآءَ اللہ! کئی عاشقانِ رسول ان دونوں مہینوں میں کثرت سے روزے رکھتے ہیں اور مسلسل روزے رکھتے ہوئے یہ  حضرات رمضان المبارک  سے مِل جاتے ہیں۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے گُنَاہ چھوڑنے ، نیکیاں کرنے اور قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذِہن بنے گا۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام  نیک اَعْمَال بھی ہے۔

الحمد للہ!شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد


 

 



[1]...حِلْيَةُ الْاَوْلياء ، جلد : 6 ، صفحہ : 266-267 ملتقطاً۔