Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

Book Name:Rajab ALLAH Ka Mahina Hai

مراد ہیں ، ان 4 مہینوں میں سے جس مہینے میں بھی جمعرات ، جمعے اور ہفتے کا روزہ رکھ لیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! 2 سال کی عبادت کا ثواب پائیں گے۔

تیرے کرم سے اے کریم!                        مجھے کون سی شے ملی نہیں

جھولی ہی میری تنگ ہے                          تیرے یہاں کمی نہیں

 جو مانگے گا عطا کیا جائے گا

روایات میں ہے کہ * جس نے رجب کے 7 روزے رکھے ، اس کے لئے جہنّم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں * جس نے رجب شریف کے 10 روزے رکھے ، وہ اللہ پاک سے جو مانگتا ہے اللہ پاک اسے عطا فرماتا ہے * اور بےشک جنّت میں ایک محل ہے ، اس محل کے سامنے دُنیا ایک پرندے کے گھونسلے کی طرح ہے ، اس محل میں صِرْف وہ داخِل ہو گا جس نے رَجب میں روزے رکھے ہوں گے۔ ([1])

عبادت میں ، ریاضت میں ، تلاوت میں لگا دے دِل             رجب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولا([2])

ایک جنتی نہر کا نام : رجب ہے

جنّتی صحابی حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جنّت میں ایک نہر ہے ، جسے رَجَب کہا جاتا ہے ، اس نہر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے ، جو کوئی رَجَب شریف کا ایک روزہ رکھے ، اللہ پاک اِسے  اُس نہر سے سیراب کرے گا۔ ([3])


 

 



[1]...اسلامی مہینوں کے فضائل ، صفحہ : 132-133۔

[2]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 98۔

[3]...شُعَبُ الایمان ، باب فِی الصِّیَام ، جلد : 3 ، صفحہ : 368 ، حدیث : 3800۔