Book Name:Naikiyan Chupaiy

سُبْحٰنَ اللہ!  فرشتوں کی دُعائیں حاصِل کرنے کا کیسا آسان عَمَل ہے ، یہ آیتِ کریمہ چند سیکنڈ میں پڑھی جا سکتی ہے اور فضیلت کیا ہے؟ پڑھنے والے کے لئے نُور بلند کیا جائے گا اور فرشتے اس کے لئے رحمت و مغفرت کی دُعا کریں گے۔ الحمد للہ! شجرہ عالیہ قادریہ ، رضویہ عطاریہ میں بھی اس آیت کا وِرْد شامِل ہے ، شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ : شیخ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا کردہ اَوْراد و وَظَائِف کا مختصر مجموعہ ہے ، اس میں سوتے وقت کے سات اَعْمَال میں سے پانچواں عَمَل ہے : (سوتے وقت) سُوْرَۃُ الْکَہْف کی آخری 4 آیات (پڑھئے!) فضیلت : رات میں یا صبح جس وقت جاگنے کی نیت سے پڑھیں گے ، آنکھ کھلے گی (اِنْ شَآءَ  اللہُ الْکَرِیْم!)۔ ([1])

اللہ پاک ہم سب کو قرآنِ کریم کی تِلاوت کرنے ، سمجھنے ، اس پر عمل کر کے دُنیا و آخرت کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

عمل کا ہو جذبہ عطا یااِلٰہی!        گُنَاہوں سے مجھ کو بچا یااِلٰہی!

دے شوقِ تِلاوت ، دےذوقِ عِبَادت    رہوں باوُضُو میں سدا یااِلٰہی!([2])

  صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

آیتِ کریمہ کا شانِ نزول

پیارے اسلامی بھائیو!  سُورۂ کہف کی آخری آیت کا جو حصہ ابھی ہم نے سننے کی سَعَادت حاصِل کی ، اس کا شانِ نُزُول بیان کرتے ہوئے حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رِسالت میں حاضِر ہوا اَور عرض کیا : یا رسولَ اللہ


 

 



[1]...شجرہ عطاریہ ، صفحہ : 32۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 102ملتقطاً۔