Book Name:Naikiyan Chupaiy

ہو جائے تو اُسے اپنی نیکیوں میں شُمار ہی نہ کیا کرو...! ([1])  

عطا کر دے اِخْلاص کی مجھ کو نعمت       نہ نزدیک آئے رِیا یااِلٰہی!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سُورۃُ الْکَہْف کی ایک آیت کی وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو!  آئیے! قرآنِ کریم سے آیتِ کریمہ کا ایک حصہ اور اُس کی مختصر وضاحت سننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں۔ پارہ : 16 ، سُوْرۂ کَہْف ، آیت : 110 میں ہے :

فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠(۱۱۰)

ترجمہ : تَو جو اپنے رب سے ملاقات کی اُمِّید رکھتا ہو ، اسے چاہئے کہ نیک کام کرے اور اپنے ربّ کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔

فرشتوں کی دُعائیں حاصِل کرنے کا آسان عَمَل

یہ سورۂ کہف کی آخری آیت کاحصہ ہے ، اسلام کے دوسرے خلیفہ اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے ، رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جو اس کو پڑھے ، اُس کے لئے مقامِ عدن سے مکہ مکرمہ تک نُور بلند کیا جائے گا ، فرشتے اس نُور کو گھیرے ہوتے ہیں([2]) اور پڑھنے والے کے لئے رحمت اور مغفرت کی دُعا کرتے ہیں۔ ([3])


 

 



[1]...تفسیرِ قرطبی ، پارہ : 5 ، سورۃالنساء ، زیرِ آیت : 36 ، جلد : 3 ، صفحہ : 110۔

[2]... مسندِ بزار ، جلد : 1 ، صفحہ : 421 ، حدیث : 297۔

[3]...تفسیرِ قرطبی ، پارہ : 16 ، سورۂ کہف ، زیرِآیت : 110 ، جلد : 5 ، صفحہ : 306